28 جنوری ، 2014
پشاور…وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہا ہے کہ کسی کو ملالہ کی کتاب کی رونمائی سے نہیں روکا، کتاب کی تقریب رونمائی کے مقام پر اعتراض ہے۔ وزیراطلاعات خیبرپختونخوا نے جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے کسی کو آئی ایم ملالہ کتاب کی رونمائی سے نہیں روکا بلکہ انہیں تقریب رونمائی کے مقام پر اعتراض ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کو کسی سیاسی مقصد کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔