پاکستان
28 جنوری ، 2014

افغانستان کی صورتحال سے لاتعلق نہیں رہ سکتے، فضل ا لرحمان

 افغانستان کی صورتحال سے لاتعلق نہیں رہ سکتے، فضل ا لرحمان

اسلام آباد…جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال سے لاتعلق نہیں رہ سکتے، جو کچھ افغانستان اور خیبرپختونخوا میں ہورہاہے اس کے اثرات پوری دنیا میں ہوتے ہیں۔ اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئندہ فیصلے بھی صرف ملک کی اندرونی صورتحال کو نہیں بلکہ خطے کی صورتحال مدنظر رکھتے ہوئے کرنا ہوں گے۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر منور حسن جب تک امریکا کا ایک بھی فوجی افغانستان میں موجود ہے وہاں امن قائم نہیں ہوسکتا ۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ موجودہ صورتحال پر وزیر اعظم کو خود آگے بڑھ کر قوم اور پارلیمنٹرینز کو اعتماد میں لینا چاہئے۔

مزید خبریں :