28 جنوری ، 2014
لاہور…لاہورکی سیشن عدالت نے اینٹی کرپشن حکام کومسلم لیگ ن کی رہنما سمیرا ملک کوجعلی ڈگری جاری کرنے کے معاملے کی تحقیقات کاحکم دے دیا۔ مسلم لیگ ن کی رہنما سمیرا ملک کوجعلی ڈگری جاری کرنے کے کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج لاہور کی عدالت میں ہوئی۔ درخواست گزار پروفیسر زید کی جانب سے موٴقف اختیارکیا گیا کہ سمیراملک کو جعلی ڈگری وائس چانسلر ڈاکٹرمجاہدکامران سمیت کمیٹی کے دیگر اراکین نے جاری کی تھی، اس حوالے سے واضح ثبوت بھی موجود ہیں۔ عدالت نے درخواست پراینٹی کرپشن حکام کو انکوائری کا حکم دے دیا۔