28 جنوری ، 2014
کراچی…آئندہ اسکول وین میں حادثہ ہوا تو ذمہ دار اسکول انتظامیہ اور وین ڈرائیور کو قرار دیا جائے گا،محکمہ تعلیم سندھ میں اسکول وینز سے متعلق اجلاس میں فیصلہ،اجلاس میں سیکریٹری تعلیم ، ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ اسکول ، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اور دیگرافسران نے شرکت کی۔اجلاس میں اسکول وین میں بیک وقت دو قسم کا فیول استعمال کرنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسکول وین میں ایک وقت میں سی این جی یا پھر پیٹرول استعمال ہوسکے گا۔ اجلاس میں اسکول وین کا رنگ مخصوص اورخاص اسٹیکر دینے کا بھی فیصلہ کیاگیا ہے،اسکول وینز کا ہر چھ ماہ بعد فٹنس ٹیسٹ کرایا جائے گاجبکہ محکمہ ٹرانسپورٹ وین ڈرائیور کی تربیت کا بندوبست کرے گا،اجلاس کے فیصلوں کی سمری وزیر اعلی سندھ کو ارسال کردی گئی ہے۔