28 جنوری ، 2014
اسلام آباد…وزیر اعظم میاں نواز شریف کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے،توقع ہے کہ وزیر اعظم سیکورٹی کے معاملات پر ایوان میں پالیسی بیان دیں گے۔ مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے ارکان کوایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔