31 مارچ ، 2012
لندن … متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اورنگی ٹاوٴن کے علاقے بنارس پل کراچی پر بے گناہ شہریوں کو فائرنگ کرکے شہید کرنے کے خلاف بھر پور طریقے سے پرامن اور کامیاب ”یوم سوگ “ منانے پر کاروباری حضرات ، ٹرانسپورٹرز اور عوام سے دلی تشکر کااظہار کیا ہے۔ ایم کیو ایم کے مرکز سے جاری اعلامیہ کے مطابق الطاف حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بے گناہ شہریوں کو فائرنگ کرکے بیدردی سے جاں بحق کرنے کیخلاف عوام نے پرامن یوم سوگ مناکر اپنا احتجاج ریکارڈ کرادیا ہے لہٰذا کاروباری حضرات اور عوام اپنے کاروبار اور دکانیں معمول کے مطابق کھول لیں تاکہ شہر کی سرگرمیاں معمول پر آسکیں اور عوام و کاروباری حضرات دوبارہ سے اپنی معمول کی سرگرمیاں انجام دے سکیں۔