پاکستان
21 جنوری ، 2012

وادی کوئٹہ میں موسم سرما کی پہلی برف باری کے بعد سردی میں اضافہ

وادی کوئٹہ میں موسم سرما کی پہلی برف باری کے بعد سردی میں اضافہ

کوئٹہ…وادی کوئٹہ میں موسم سرما کی پہلی برف باری کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔وادی کوئٹہ میں مطلع آج صبح سے ہی ابر آلود تھا۔ دوپہر میں ہلکی برف باری شروع ہوگئی جس میں بتدریج شدت آتی گئی۔ وادی زیارت ، پشین ، قلات اور مستونگ میں بھی برف باری کی اطلاعات ملی ہیں۔ ان علاقوں میں برف باری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شمالی علاقوں میں مزیدبارش اور برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔

مزید خبریں :