پاکستان
29 جنوری ، 2014

طالبان کیخلاف فوجی آپریشن کیا جائے گا؛ رانا ثناء اللہ

 طالبان کیخلاف فوجی آپریشن کیا جائے گا؛ رانا ثناء اللہ

لاہور… وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے برطانوی اخبار سے بات چیت میں کہا ہے کہ طالبان کے خلاف فوجی آپریشن کیا جائے گا لیکن آپریشن کی نوعیت کا اختیار فوج کو دے دیا گیا ہے۔ برطانوی اخبار ”گارڈین“ نے پنجاب کے وزیرقانون کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان کے خلاف فوجی آپریشن کیا جائے گا تاہم آپریشن کی نوعیت کا اختیار فوج کو دے دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ عسکریت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم کردی جائیں۔ رانا ثنا ء اللہ کا کہناتھا کہ ڈرون حملوں سے دہشت گردوں کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ اندرونی طور پر ہر کوئی سمجھتا ہے کہ ڈرون حملے مفید ہیں لیکن بیرونی طور پر ڈرون حملوں کی مخالفت کی جاتی ہے۔ رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ پنجاب کو محفوظ بنانے کے لیے صوبے کے174علاقوں میں آپریشن کیے جائیں گے۔

مزید خبریں :