دنیا
28 جنوری ، 2014

سابق مصری صدر مرسی کی عدالت میں دوسری پیشی، سماعت ملتوی

قاہرہ…جیل توڑنے کے الزام میں مصر کے معزول صدر مرسی کی عدالت میں دوسری پیشی، سماعت 22 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔اپنی پہلی پیشی میں عدالت کی قانونی حیثیت اور قیدیوں کا لباس پہننے سے انکار کرنے والے مصر کے معزول صدر محمد مرسی 2011 میں جیل توڑنے میں ملوث ہونے کے الزام میں اپنی دوسری پیشی پر دارالحکومت قاہرہ کی عدالت میں پیش ہوئے، انھیں قیدیوں کے لباس میں سلاخوں سے گھرے ہوئے بند کٹہرے میں کھڑا کیا گیا، دوران سماعت سابق صدر مرسی نے ایک بار پھر برہمی کا اظہار کیا اور عدالتی کاروائی کو تنقید کا نشانہ بنایا تاہم پانچ گھنٹے کی طویل سماعت کے بعد عدالتی کاروائی 22 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

مزید خبریں :