28 جنوری ، 2014
واشنگٹن…امریکاکا انتہائی اہم اور بیش قیمت جاسوس طیارہ شمالی کیلی فورنیا کے نزدیک گر کر تباہ ہوگیا۔امریکی میڈیا کے مطابق میکسیکوکے سر حدی علاقوں کی نگرانی پرمامورامریکی جاسوس طیارہ شمالی کیلی فورنیاکے نزدیک گرکرتباہ ہوگیا ہے۔امریکی جاسوس طیارے کے گرنیکی وجہ فنی خرابی بتائی گئی ہے۔تباہ ہونیوالے امریکی جاسوس طیارے کی مالیت1کروڑ80لاکھ ڈالربتائی جاتی ہے۔