پاکستان
29 جنوری ، 2014

کراچی: رینجرز ہیڈ کوارٹر کے قریب دھماکا خود کش تھا،ابتدائی تحقیقات

کراچی: رینجرز ہیڈ کوارٹر کے قریب دھماکا خود کش تھا،ابتدائی تحقیقات

کراچی…کراچی کے علاقے ناظم آباد میں رینجرز ہیڈ کوارٹر کے قریب دھماکا خود کش تھا،اس بات کا انکشاف ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ۔دھماکے میں6افراد زخمی ہو ئے جنہیں قریب واقع عباسی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق خود کش حملہ آوور نے سچل رینجرز کے ہیڈ کوارٹر میں داخل ہونے کی کوشش کی ،روکنے پر اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔دھماکے سے ڈیوٹی پر موجود6اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔آج کراچی میں ہونے والا یہ دھماکا مجموعی طور پر تیسرا دھماکا تھا جسے خود کش بتایا جا رہا ہے۔رینجرزکے مطابق دھماکے کے بعد جائے وقوع سے جسم کے حصے ملے ہیں جس کے بعد دھماکے کو خود کش حملہ قرار دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :