29 جنوری ، 2014
پشاور…طالبان رہنما مولوی فضل اللہ کے معاون کمانڈر حمزہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے پہلی بار سنجیدہ قدم اٹھایا ہے،رستم شاہ مہمند اور رحیم اللہ یوسف زئی قابل احترام ہیں۔ کالعدم طالبان کے سربراہ مولوی فضل اللہ کے معاون کمانڈر حمزہ نے اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کا اعلان شوریٰ کرے گی۔