29 جنوری ، 2014
دبئی…کرکٹ کے میدانوں پر ٹرائیکا کا راج ہوگا یا نہیں، معاملے پر مزید بات 8فروری کو سنگاپور کے اجلاس میں ہوگی، فیوچر ٹور پروگرام پہلے سے بہتر بنائیں گے۔ آئی سی سی کے عہدے داروں کی پریس بریفنگکے دوران آئی سی سی کے صدرایلن آئزک کا کہنا ہے کہ بورڈ میٹنگ میں بگ تھری کے معاملے پر تفصیلی بات چیت ہوئی، لیکن کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ آئی سی سی بورڈ میٹنگ کے بعد چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن اورصدرایلن آئزک نے میڈیا کو بریفنگ دی۔ آئی سی سی کے صدر نے کہا کہ اجلاس میں بگ تھری کی تجاویز پر کافی بات چیت ہوئی۔سب نے اپنا موٴقف پیش کیا، لیکن کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ اس بارے میں 8فروری کو سنگاپور میں ہونے والے اجلاس میں بھی بات ہوگی۔ آئی سی سی کے صدر ڈیو رچرڈسن نے کہا کہ اجلاس میں کرکٹ کے تمام فارمیٹس کے بارے میں تجاویز سامنے آئیں، جبکہ انٹرنیشنل ویمن چمپئن شپ کی منظوری بھی دی گئی۔