29 جنوری ، 2014
کوئٹہ…کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے افغان مہاجر عالم دین مولانا عبداللہ زاکری کو قتل کردیا۔ذرائع کے مطابق افغان اتحاد علماء کے امیر مولانا عبداللہ ذاکری نماز ظہر کیلئے اپنے گھر واقع سبزل روڈ سے قریبی مسجد جارہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ان کی لاش بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل کی گئی جہاں سے ضروری کاروائی کے بعد ان کے ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ بعد ازاں جمعیت علمائے اسلام نظریاتی کے مرکزی امیر مولوی عصمت اللہ کی کوئٹہ میں مولانا عبداللہ ذاکری کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کے خلاف کل جمعرات کو احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کردیاہے۔ افغان مہاجر عالم دین مولانا عبداللہ ذاکری کی نماز جنازہ کوئٹہ کے صادق اسٹیڈیم میں کل دن 3بجے ادا کی جائے گی۔