29 جنوری ، 2014
کراچی… اہلسنت و الجماعت کے رہنما علامہ اورنگزیب فاروقی نے فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف جمعے کو احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔ ایک بیان میں علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ پڑوسی ملک کا سفارتی بیان حقائق کے منافی ہے،حکومت فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ سے متعلق سی آئی ڈی کی حالیہ رپورٹ کو سنجیدگی سے لے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 31جنوری کو غیرملکی قونصل خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا،جس کی قیادت اہلسنت و الجماعت کے سربراہ مولانا احمد لدھیانوی کریں گے۔