29 جنوری ، 2014
کراچی…کراچی میں ایرانی قونصل خانے نے سی آئی ڈی افسر راجا عمرخطاب کے بیان پر ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا پر آنے والے بیانات بے بنیاد ہیں ۔یہ بات ایرانی قونصل خانے نے ایک اعلامیے میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ الزامات فرقہ واریت کی اصل وجہ سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے اور ایسے بیانات پاکستان ،ایران کے اچھے تعلقات کو متاثر کرنے کی کوشش ہیں۔ قونصل خانے کے مطابق ایران مسلمانوں میں اچھے تعلقات کو فروغ دیتا آیا ہے اور مسلم امہ میں تفرقے سے صرف مسلم دشمن قوتوں کا فائدہ ہوگا۔