پاکستان
29 جنوری ، 2014

آئی جی خیبر پختونخوا نے دہشتگردی کیخلاف 2 مسودے حکومت کو بھجوادیے

آئی جی خیبر پختونخوا نے دہشتگردی کیخلاف 2 مسودے حکومت کو بھجوادیے

پشاور…آئی جی خیبر پختونخوا ناصر درانی نے صوبائی حکومت کو دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے 2 قانونی مسودے بھیج دیے۔مسودے میں خیبر پختونخوا کا کرایہ دینے والی عمارت کا ایکٹ اور ہوٹلز کے لیے شرائط کا قانون شامل ہیں۔مجوزہ مسودے میں کہا گیا ہے کہ 13سال میں دہشت گردی سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے کوئی ٹھوس لائحہ عمل اختیار نہیں کیا گیا، عسکریت پسند بندوبستی علاقوں میں ٹھکانے حاصل کرکے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں، جن کی سرگرمیوں کو چیک کرنے کا نظام نہ ہونے کے باعث پولیس گھر گھر تلاشی لینے پر مجبور ہے۔

مزید خبریں :