29 جنوری ، 2014
کراچی…کھوکھراپار تھانے میں پولیس کے مبینہ تشدد سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ ترجمان سنی تحریک نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے سیکٹر انچارج کو پولیس نے تشدد کرکے ہلاک کیا ۔دوسری جانب انچارج شعبہ حادثات کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی موت کی وجہ بتائی جاسکے گی۔اس حوالے سے ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔