30 جنوری ، 2014
ڈھاکا…بنگلادیش کی ایک عدالت نے جماعت اسلامی کے رہنماسمیت 14 ملزمان کو سزائے موت سنادی۔ تفصیلات کے مطابق بنگلا دیش میں اسلحہ اسمگلنگ کیس میں جماعت اسلامی کے رہنماوٴں سمیت 14 افراد کو سزائے موت سنادی گئی۔ بنگلا دیش کی عدالت کی جانب سے 10سال پرانے اسلحہ اسمگلنگ کیس میں جماعت اسلامی کے 70سالہ رہنما مطیع الرحما ن نظامی، سابق وزیرداخلہ لطف الزمان بابر اور یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام کے ملٹری ونگ چیف پاریش بروا سمیت 14افراد کو سزائے موت سنائی گئی ہے ۔ مطیع الرحما ن نظامی 50 ملزمان سمیت 2010ء سے زیر حراست ہیں۔