31 جنوری ، 2014
واشنگٹن…سپرماڈل اور اداکارہ وینا ملک عمرے کی ادائیگی کے بعد امریکا پہنچ گئی ہیں جہاں انکا ولیمہ بھی ہوگا۔ ان کا کہناہے کہ کمرشل نہیں اصلاحی نوعیت کی فلموں میں کام کریں گی۔ وینا ملک اپنے شوہر کے ساتھ واشنگٹن ڈی سی پہنچی جہاں جیونیوز سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمرے کی ادائیگی نے ان کوذہنی سکون دیا ہے اور اب وہ امریکا کی مختلف ریاستوں میں جائیں گی۔ ہنی مون کے اس ٹرپ کے دوران ہی انکا ولیمہ بھی ہوگا جس کے لیے وہ پہلے ہی دبئی سے سفید رنگ کا سوٹ لے چکی ہیں۔ ویلنٹائن ڈے بھی امریکا ہی میں منائیں گی۔