31 جنوری ، 2014
سان تیاگو…برازیل کے لیجنڈری فٹبالر پیلے پر امید ہیں کے رواں سال ہونے والا ورلڈ کپ فٹبال ساوٴتھ امریکی ٹیم جیتے گی ۔برازیل کے عظیم فٹبالر پیلے چلی کے Easter Island میں پہلے پروفیشنل فٹبال اسٹیڈیم کے افتتاح کے لیے پہنچنے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔بارش کے باعث اسٹیڈیم کے افتتاح میں ایک دن کی تاخیر ہوئی۔اس موقع پر پیلے نے کہا کہ چلی کی فٹبال ٹیم اچھی ہے اور وہ پر امید ہیں کہ جون جولائی میں ہونے والا ورلڈ کپ ساوٴتھ امریکی ٹیم جیتے گی۔برازیلی اسٹار نے چلی کے سابق فٹبالرFigueroa Elias کے ہمراہ اسٹیڈیم کا افتتاح کیا۔