31 جنوری ، 2014
اسلام آباد…جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل ا لرحمان کا کہنا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے ”ایک اور موقع دینے“ کے الفاظ سے سازش کی بوآتی ہے۔جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وہ طالبان سے مذاکرات کے عمل میں” ایک اور موقع دینے“ کے الفاظ سے ڈرتے ہیں،ان سے بد نیتی کی بو آتی ہے۔