پاکستان
31 جنوری ، 2014

مشرف کے پاس ایک ہی آپشن ہے کہ عدالت میں پیش ہوں :سیاسی رہنما/تجزیہ کار

مشرف کے پاس ایک ہی آپشن ہے کہ عدالت میں پیش ہوں :سیاسی رہنما/تجزیہ کار

اسلام آباد…غداری کیس میں پرویز مشرف کے قابل ضمانت وارنت گرفتاری جاری ہونے اور انہیں بیرون ملک علاج کیلئے نہ جانے دینے کے عدالتی فیصلے کے حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹس (ر)سعیدالزماں صدیقی کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کے پاس اب ایک ہی آپشن ہے کہ وہ عدالت میں پیش ہوں۔ جیونیوز سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مجھے یقین نہیں کہ پرویز مشرف کیخلاف غداری کیس منطقی انجام کو پہنچے گا۔وزیر مملکت برائے داخلہ میاں بلیغ الرحمان کہتے ہیں کہ قانون اپنا راستہ ضرور بنائے گا، صبر سے کام لیا جائے۔ سینئر تجزیہ کار حامد میر نے کہاہے پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری صرف اس لیے جاری ہوئے کیونکہ اے ایف آئی سی کی دونوں رپورٹوں میں تضاد تھا۔ ایڈیٹر انویسٹی گیشن دی نیوز انصار عباسی نے کہا ہے کہ آج کے فیصلے میں عدالت نے پرویز مشرف کے وکلاء کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ سینئر تجزیہ کار افتخار احمد نے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پرویز مشرف کو پورا موقع دیا جا رہا ہے، اب انہیں عدالت میں پیش ہونا چاہیے۔

مزید خبریں :