31 جنوری ، 2014
کراچی…کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاوٴن اتحادٹاوٴن میں رینجرزاوردہشت گردوں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ رینجرز کے ترجمان کے مطابق رینجرز پر حالیہ حملوں میں ملوث دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز نے بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے اتحاد ٹاوٴن میں کارروائی کی، جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔