پاکستان
31 جنوری ، 2014

الطاف حسین سے اظہار یکجہتی، حیدر آباد میں کارکنوں کا احتجاج

الطاف حسین سے اظہار یکجہتی، حیدر آباد میں کارکنوں کا احتجاج

حیدرآباد…متحدہ قومی موومنٹ کیقائد الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لئے حیدرآباد میں ایم کیو ایم کے کارکنوں نے احتجاج کیا۔ حیدر آباد پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کرنے والے کارکنوں سے خطاب میں رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک پرامن جماعت ہے اور اس جماعت کے کارکن نہ صرف اسمبلیوں کے لئے منتخب کئے گئے بلکہ انہیں گورنر بھی بنایا گیا ہے۔ مظاہرین سے خطاب میں رابطہ کمیٹی کے رکن کنور نوید کا کہنا تھا کہ الطاف حسین پر اس شخص کے قتل کا الزام لگایا جارہا ہے جسے ہم شہید انقلاب کہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانوی پولیس نے جن دو لوگوں کے نام ظاہر کیے ہیں ان کا ایم کیو ایم سے کوئی تعلق نہیں ۔

مزید خبریں :