31 جنوری ، 2014
کراچی… جماعت اسلامی بنگلا دیش کے امیرمطیع الرحمان نظامی کی سزائے موت کے خلاف کراچی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ بیت المکرم مسجد کے باہر مظاہرین سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک کو دولخت ہونے سے بچانے کیلئے جن لوگوں نے قربانیاں دیں،اب ان پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش میں اسلام پسند رہنماوٴں کو پھانسی دی جارہی ہے اور شہریوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نواز عوامی لیگ کے اس طرز عمل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔