21 جنوری ، 2012
لاہور… حکومت پنجاب کی یلو کیب اسکیم میں مبینہ بے ضابطگیوں کی عدالتی تحقیقات کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ ایم اے کی طالبہ حنا شاہین کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یلو کیب اسکیم کے تحت ہزاروں افراد سے فارموں کے ساتھ لی گئی ابتدائی رقم کا کوئی حساب کتاب ہی نہیں جبکہ من پسند ڈیلروں سے غیر معیاری گاڑیاں لی جارہی ہیں ۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت یلو کیب اسکیم میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا نوٹس لے اور ایک کمیشن قائم کرے جو یہ تحقیقات کرے کہ اسکیم کے تحت من پسند افراد سے گاڑیاں کن داموں میں خریدی جارہی ہیں اور ابتدائی طور پر لی گئی رقم کہا ں خرچ کی گئی۔