31 جنوری ، 2014
لاہور…مجلس وحدت المسلمین کے رہ نما ناصرعباس شیرازی نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات مسترد کرتے ہیں۔مجلس وحدت المسلمین کے رہ نما ناصرعباس شیرازی کا لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات پاکستان کا امن تباہ کرنے سازش ہے، تمام سیاسی جماعتیں طالبان کے خلاف آپریشن پر متفق تھیں، وزیر اعظم نے یوٹرن لے کرقوم کو مایوس کیا۔