پاکستان
31 جنوری ، 2014

چیئرمین پیمرا، ایگزیکٹو ممبر سے اختیارات واپس، معاملات کمیٹی دیکھے گی

چیئرمین پیمرا، ایگزیکٹو ممبر سے اختیارات واپس، معاملات کمیٹی دیکھے گی

اسلام آباد…پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری بورڈ نے چیئرمین چوہدری رشید اور ایگزیکٹو ممبر راوٴ تحسین سے اختیارات واپس لے لئے ہیں، اب تین رکنی کمیٹی پیمرا کے معاملات دیکھے گی۔ پیمرا بورڈ کا اجلاس ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ہوا جس میں حکومت اور چیئرمین پیمرا کے درمیان تنازع اور دیگر امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں بورڈ نے پیمرا ایکٹ کے سیکشن 13کے تحت چیئرمین پیمرا اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے اختیارات واپس لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے پیمرا کے امور چلانے کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم کردی۔ کمیٹی چیئرمین پی ٹی اے اسماعیل شاہ، پرائیویٹ ممبرز اسرار عباسی اور پرویزراٹھور پر مشتمل ہوگی۔ بورڈ اجلاس کی صدارت چئیرمین پیمرا چوہدری رشید نے کی جبکہ ایگزیکٹو ممبر راوٴتحسین، چیئرمین پی ٹی اے، چیئرمین ایف بی آر، وفاقی سیکرٹری داخلہ و اطلاعات ونشریات سمیت پرائیویٹ صوبائی ممبرز میاں شمس، پرویز راٹھور، اسرار عباسی اور فریحہ افتخار نے شرکت کی۔

مزید خبریں :