31 جنوری ، 2014
لاہور…پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چوہدری پرویزالٰہی سے شباب ملی پاکستان کے سیکرٹری حافظ محمود کی قیادت میں وفد نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ شباب ملی کے وفد نے چوہدری پرویزالٰہی سے مطالبہ کیا کہ پاکستان مسلم لیگ ان ساتھ مل کر بلدیاتی انتخابات کے جلد از جلد انعقاد کیلئے حکومت پر دباوٴ بڑھائے۔ فروری کے اسمبلی اجلاس میں شباب ملی پاکستان اس سلسلے میں احتجاج بھی کرے گی۔ چوہدری پرویزالٰہی نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے جلد از جلد انعقاد کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہی ادارے عوام کے بنیادی مسائل حل کر سکتے ہیں لیکن پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کروانے میں مخلص نہیں۔