01 اپریل ، 2012
لاہور…وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کے بیانات سے انکی ذہنی حالت کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ لاہورمیں گورنر پنجاب کے بیانات پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے راناثنااللہ کا کہناتھاکہ گورنرکھوسہ کی پارٹی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے ، ڈاکووٴں اورلیٹروں کا سورج غروب ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا پورا ملک لوڈشیڈنگ ، مہنگائی اوربیروزگاری کیخلاف سراپا احتجاج بنا ہوا ہے۔ نوازشریف کی قیادت میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے۔