01 اپریل ، 2012
کراچی. . . .کراچی میں واقع قصبہ کے علاقے بخاری کالونی میں پولیس کی چھاپہ مار کاروائی کے دوران 7 افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ برآمد کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ پیر فرید جان سرندی کے مطابق پولیس نے چھاپہ مار کاروائی کی، کاروائی کے دوران سات افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان گزشتہ روز بنارس میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعات میں ملوث ہیں جس کے تحت علاقہ پولیس نے کمانڈوز کے ہمراہ اس علاقے میں کاروائی کی اور ان کے قبضے سے چار ٹی ٹی پستول بھی برآمد کی گئی۔ جبکہ ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔