21 جنوری ، 2012
مری…ملکہ کوہسار مری میں رواں ماہ کی برف باری سے مسلسل تیسرے ویک اینڈ پر ، سیاحوں کا رش لگا ہوا ہے۔ گزشتہ شام وادی میں برف باری ہوئی لیکن آج زیادہ تر سورج نکلا رہا اور منچلے برف سے لطف اندوز ہوتے رہے۔مری میں برف باری کی اطلاع ملتے ہی گزشتہ شام کو سیاحوں کی آمد شروع ہوگئی تھی، آج دن کے آغاز پر اس رش میں مزید اضافہ ہوگیا۔برف باری کی وجہ سے ایکسپریس وے اور مری شہر کے اندرونی مقامات کی سڑکوں پر ٹریفک کے بہاوٴ میں تعطل آیا تاہم گاڑیوں کی آمد و رفت جاری رہی۔ٹریفک پولیس نے مری آنے والوں کو ایکسپریس وے کی بجائے پرانا مری روڈ استعمال کرنے کامشورہ دیا۔ مری کی مال روڈ پر سیاحوں کا رش لگا رہا جبکہ ارد گرد مقامات پر بھی لوگ ، برف سے لطف اندوز ہوتے رہے۔