02 فروری ، 2014
کراچی… کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں رینجرز نے ٹارگٹڈ کارروائی کر کے کالعدم تنظیموں اور گینگ وار سے تعلق رکھنے والے 23 ملزمان کو گرفتار کر کے دستی بم سمیت مختلف اقسام کا اسلحہ برآمد کر لیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق مطابق اطلاع ملنے پر بلدیہ ٹاون کے علاقے گلشن غازی میں سرچ آپریشن کیا ، اس دوران داخلی اور خارجی راستے مکمل بند کردیئے گئے ، سراغ رساں کتوں کی مدد لی گئی جبکہ آپریشن کی فضائی نگرانی بھی کی گئی۔ بھاری نفری نے اس میں حصہ لیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران 23ملزمان کو گرفتار کیا جن میں سے 8 کا تعلق کالعدم تنظیموں اور 4 کا لیاری گینگ وارسے ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے منشیات ،دستی بم اور مختلف اقسام کا اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔