02 فروری ، 2014
کراچی …کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے آخری سیشن میں تیزی ریکارڈ کی گئی اور ڈیڑھ سو سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد 100 انڈیکس 26 ہزار 784 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،حصص بازار میں گزشتہ ہفتے کے آخری سیشن میں 177 پوائنٹس کا اضافہ ہوااور 100 انڈیکس 26 ہزار 784 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ ماہرین کے مطابق سرمایہ کار توقع کررہے ہیں کہ گزشتہ ماہ جنوری میں مہنگائی کی شرح میں مزید کمی آئیگی،جس سے حصص کی خریداری کو ترجیح دی گئی۔جبکہ پورے ہفتے کے دوران مجموعی 218 پوائنٹس کی کمی ہوئی،اس کے علاوہ یکم جنوری سے 31 جنوری تک100 انڈیکس میں مجموعی اضافہ 1522 پوائنٹس کا ہوااور سرمایہ کاروں نے 6 فیصد منافع کمایا ،اسٹاک بروکرز کا کہناہے کہ حصص بازار میں درج کمپنیوں کے مثبت نتائج کی توقع، ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سمیت مرکزی بینک کی جانب سے بنیادی شرح سود کو برقرار رکھنا جنوری کے دوران حصص بازار میں تیز ی لایا۔