دنیا
01 اپریل ، 2012

میانمار : ضمنی انتخاب کیلیے ووٹنگ جاری، آنگ سوچی کی پہلی بار شرکت

میانمار : ضمنی انتخاب کیلیے ووٹنگ جاری، آنگ سوچی کی پہلی بار شرکت

ینگون…میانمار میں ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ جاری، حزب اختلاف کی جمہوریت پسند رہ نما آنگ سان سو چی پہلی مرتبہ انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔میانمار میں پارلیمنٹ کے 45 نسشتوں پر ضمنی انتخاب کیلیے ووٹنگ جاری ہے۔حزب اختلاف کی رہ نما آنگ سان سوچی نیشنل لیگ آف ڈیموکریسی نامی سیاسی جماعت کے سربراہ کی حیثیت سے رہائی کے بعد پہلی مرتبہ انتخاب میں حصہ لے رہی ہیں ،غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ضمنی انتخاب میں آنگ سان سوچی کی کامیابی کے زیادہ امکانات ہیں۔آنگ سان سو چی کو نومبر 2010 میں بیس سال کی نظر بندی کے بعد رہا کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :