01 اپریل ، 2012
لاہور…پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر رانا مشہود احمد خان کا کہنا ہے کہ بہت ہو چکا اب مہنگائی کے خلاف بھی لانگ مارچ کرنا پڑے گا۔لاہور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود احمد کا کہنا تھا کہ بار بار کی لوڈشیڈنگ کے ذریعے صدر آصف علی زرداری اپنے ہونے کا احساس دلاتے ہیں۔ مسلم لیگ ن قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں میں احتجاج کا پروگرام بنا رہی ہے۔ رانا مشہود کا کہنا تھا کہ ملک میں کرپشن کی انتہا ہو چکی ہے اور اب فیصلہ کرنا ہے کہ عزت کے ساتھ رہنا ہے یا ذلت کے ساتھ۔ پاکستان کو مضبوط بنانے کے لیے کرپشن کے خلاف باہر نکلنا ہوگا۔