01 اپریل ، 2012
لاہور…پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھتے ہی لاہور میں ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا۔آل پاکستان ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ارشد نیازی کا کہناہے کہ ٹرانسپورٹرز نے حکومت کو آج رات 8 بجے تک کی ڈیڈ لائن دی ہے اگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو واپس نہ لیا گیا تو وہ کرائے بڑھانے پر مجبور ہو جائیں گے۔ ارشد نیازی کا کہنا تھا کہ کرایوں میں اضافے کے بعد انٹرسٹی کرائے پانچ فیصد، سی این جی دس فیصد جبکہ سی این جی کی بندش کے دوران کرایہ 20 فیصد بڑھایا جائے گا جبکہ ملتان میں کرائے بڑھا دیئے گئے ہیں ،دوسری طر ف صوبہ خیبرپختوانخوا میں بھیپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرایوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ٹرانسپورٹرزنے خبردار کیا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو کل سے کرائے بڑھادیئے جائیں گے۔سرحد پبلک ٹرانسپورٹ لیگل ایکشن کمیٹی کے چیئرمین حاجی احسان اللہ نے جیونیوزسے گفتگوکرتے ہوئیکہا کہ حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ فوری طور پر واپس لینا چاہئے۔ ان کا کہناتھا کہ قیمتیں بڑھنے سے ٹرانسپورٹ کرایوں سمیت دیگراشیائے ضروریہ مہنگی ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرزبراہ راست کرایوں میں اضافے کے بجائے تیل کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لینے کا مطالبہ کرتی ہیان کا کہنا تھا کہ ور ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز حکومت کے اقدام کا انتظارکرے گی لیکن اگرحکومت نے اضافہ نہ لیاتوکرایوں میں اضافہ ناگزیرہوجائیگا۔