05 فروری ، 2014
کراچی…کراچی سے لاہور جانے والے شالیمار ایکسپریس کے ساتھ گھگھر پھاٹک کے قریب پیش آنے والے دہشتگردی کے واقعے کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے حکام سے رابطہ کیا،بعدازاں انھوں نے بتایا کہ مسافروں کوکراچی کینٹ اسٹیشن منتقل کرینگے۔انھوں نے مزید کہا کہ کینٹ اسٹیشن سے مسافروں کودوبارہ لاہورروانہ کیاجائیگا،سعدرفیق نے کہا کہ رات تقریباًایک ڈیڑھ بجے ریلوے ٹریک کلیئرکرلیاجائیگا۔ان کا کہنا تھاکہ زخمیوں کو کراچی کے اسپتالوں میں منتقل کررہے ہیں،انھوں نے کہا کہ ریلوے ٹریک پر حملہ دہشتگردی ہے۔واضح رہے کہ اس واقعے میں ایک بچی جاں بحق اور تیرہ افراد زخمی بتائے جاتے ہیں۔