05 فروری ، 2014
اسلام آباد…مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ ہماری کمیٹی نہ حکومت کی ہے اور نہ طالبان کی ،ہم حکومت اور طالبان کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے،اسلام آباد میں دفاع پاکستان کونسل کے زیراہتمام یکجہتی کشمیرریلی سے خطاب میں سمیع الحق نے کہا کہ حکومتی کمیٹی کو بتایا کہ ہمارے پاس اختیار ہیں، مگرآپ بے اختیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم مذاکرات کی حمایت کرے،مذاکرات کے معاملے کو متنازع نہیں بنایا جائے۔حکمرانوں نے آئین کو پامال کیا ہے اور طالبان آئین پر عملدآمد کی جنگ لڑ رہے ہیں۔سمیع الحق کا کہنا ہے کہسرکاری کمیٹی کے تمام ممبران نے مجھ سے رابطہ کیا ہے،تاہم آج حکومتی کمیٹی سے مذاکرات ممکن نہیں،یوم کشمیر کے حوالے سے مصروف ہیں۔