05 فروری ، 2014
کراچی…کراچی میں سائٹ کے علاقے فرنٹئیر کالونی میں رینجرز نے ٹارگٹیڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے کارندوں سمیت 9 مشتبہ افراد کوحراست میں لیکر بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔رینجرز ذرائع کے مطابق سائٹ کے علاقے میں فرنٹئیر کالونی میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگٹ آپریشن کیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے کی داخلی اور خارجی راستے مکمل طور پر سیل کردیا گیا تھا ۔رینجرز حکام نے آپریشن کے دوران علاقہ مکینوں کو گھروں میں محدود رہنے کی ہدایت کی۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق آپریشن میں 500 اہلکاروں نے شرکت کی جن میں خواتین اہلکار اور انسداد دہشت گردی کی تربیت حاصل کرنے والے رینجرز کمانڈوز اور سراغ رساں کتوں نے حصہ لیا۔آپریشن کے دوران مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ بھی کی جارہی ہے۔گرفتار افراد میں کلعدم تنطیم کے کارندوں سمیت ٹارگٹ کلرز بھی شامل ہیں ،جن سے ممنوع بور کے چوبیس ہتھیار برآمد ہوئے ۔