05 فروری ، 2014
اسلام آباد…مولانا سمیع الحق نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان آئین پر عملدرآمد کی جنگ لڑ رہے ہیں حکمرانوں نے آئین کو پامال کیا ہے، مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقات کے بارے میں ان کا کہنا تھاکہ آج ارکان سے مشورے کے بعد جلد ملاقات کا فیصلہ ہوگا،اسلام آباد میں کشمیریوں کیلئے اظہار یک جہتی کیلئے ہونیوالے مظاہرے سے خطاب اور بعد میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا سمیع الحق نے کہا حکومتی کمیٹی اب تک کوئی قدم نہیں اٹھا سکی، اگر وہ طالبان تک پہنچنا چاہتے ہیں تو انہیں ان کی کمیٹی سے جلد بات چیت شروع کرنا ہوگی ۔مولانا سمیع الحق نے کہا کہ ہماری اور طالبان کی جدوجہد مشترک ہے ، شریعت کے نفاذ کی جدوجہد تو ہر ایک کا مطالبہ ہے ، اصل مسئلہ امریکی جنگ سے علیحدگی اور غلامی سے نجات کا ہے ۔اس سے پہلے مظاہرے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ انہیں توقع تھی کہ نواز شریف وزیراعظم بن کر غیر ملکی جنگ سے جان چھڑائیں گے لیکن وہ بھی بے نظر آتے ہیں ۔