05 فروری ، 2014
کراچی…لاوارث بچوں کو کچرے کے ڈھیر سے اٹھاکرنئی زندگی دینے کو علمائے کرام نے نیکی اور اجر کا باعث قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ لاوارث بچوں کی پرورش اور تربیت کا اجر نہ صرف آخرت میں بلکہ دنیا میں بھی ملے گا۔ جیو نیوز سے گفت گو کرتے ہوئے پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہاکہ لاوارث بچوں پر ان کے ماں باپ کے کسی گناہ کا اثر نہیں اور ان بچوں کا کسی کو وارث بنا دینا بہت بڑی نیکی ہے۔ عالم دین مفتی نعیم نے اس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو کچرے کے ڈھیر میں چھوڑ دینا قتل کے زمرے میں آتا ہے، ایسے بچوں کی پرورش اور تعلیم و تربیت اجر کی بات ہے۔