05 فروری ، 2014
ریاض…پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کو سعودی عرب میں شاہ عبداللہ کی جانب سے کنگ عبد العزیز ایکسی لینس میڈل آف آرڈر سے نوازا گیا ہے۔ ریاض میں جنرل راحیل شریف نے شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر بات چیت بھی کی گئی۔ شہزادہ سلمان نے شاہ عبداللہ کی جانب سے آرمی چیف کو کنگ عبد العزیز ایکسی لینس میڈل آف آرڈر سے بھی نوازا۔