05 فروری ، 2014
لاہور …جماعت ِ اسلامی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات سے راہِ فراراختیار نہیں کررہے، آج کے مشاورتی اجلاس میں فیصلے کیے جائیں گے۔ لاہورمیں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا کہ امیرِ جماعت اسلامی سید منور حسن کی سربراہی میں اسلام آباد میں مشاورتی اجلاس ہوگا، جس میں تمام پہلووٴں پر مشاورت کے بعد حکمت ِ عملی طے کی جائے گی۔