05 فروری ، 2014
اسلام آباد…دفاع پاکستان کونسل کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر پراسلام آباد میں ریلی نکالی گئی۔ دفاع پاکستان کونسل کی ریلی کا آغاز آئی ایٹ سے ہوا، ریلی کے شرکا کشمیر ہائی وے اور دیگر شاہراہوں سے ہوتے ہوئے نیشنل پریس کلب اسلام آباد پہنچے۔ دفاع پاکستان کونسل کے سربراہ مولانا سمیع الحق، جنرل ریٹائرڈحمید گل، اعجاز الحق، اجمل خان وزیر، قاری یعقوب شیخ اور دیگررہنماوٴں نے شرکاء سے خطاب کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ ہیں، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، جلد وہ وقت آئے گا جب کشمیریوں کی جدوجہد رنگ لائے گی اور انہیں بھارتی تسلط سے آزای ملے گی۔