پاکستان
05 فروری ، 2014

جیو تیز کے مارننگ شو میں آئی بارات،دل والے دلہنیا لے گئے

جیو تیز کے مارننگ شو میں آئی بارات،دل والے دلہنیا لے گئے

کراچی…جیو تیز کے مارننگ شو میں آج ہوا کچھ خاص۔ دل والے دولہا میاں بارات لائے اور دلہنیا لے گئے۔ جیو تیز کے مارننگ شو میں آج سجی مستحق جوڑے کی بارات کی خوشیاں۔ سب نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ شو کا آغاز مدیحہ نقوی اور ریمبو نے کیا۔ مقبول اداکار ریمبو کے ٹشن خوب رہے نرالے، صاحبہ کی انٹری ہوئی تو فلمی جوڑی نے تقریب میں خوب رنگ بھرے۔ ڈانسرز کے دھوم دھڑکے نے سب کو جھومنے پر مجبور کردیا۔ تقریب کو لالی وڈ اسٹارز خوشبو اور ارباز اور ڈانسر نگاہ حسین نے بھی یادگار بنایا۔ دولہا میاں کولایا گیا تو سلامی کی خوبصورت رسم پر سب نے خوب انجوائے کیا۔ مبارک سلامت کی صداوٴں میں نکاح پڑھایا گیا اور گواہوں کی موجودگی میں دونوں جیون ساتھی بن گئے۔خوشی کے اس موقع کو گانوں کے ساتھ رقص کے تڑکے نے یادگار بنا دیا۔ شادی بنا رسموں کے ادھوری رہتی ہے۔ سو دودھ پلائی بھی ہوئی اور جوتا چھپائی بھی۔ منہ دکھائی کی رسم بھی شان سے ہوئی۔ سالیوں نے رعب جما کر شگن بھی لیا۔ موج مستی اور چٹ پٹی باتوں کے بعد باری آئی رخصتی کی۔ گلوکار ندیم عباس نے رخصتی کے وقت الوداعی گیت گا کر سماں باندھ دیا۔ بابل کے گھر بیتے دن یاد کر کے دلہن کے آنسو چھلک پڑے۔ یوں جیو تیز کا پلیٹ فارم بنا میکا اوردلہن ارم کو دعاوٴں اور نیک تمناوں کے ساتھ دولہا ایوب کے ساتھ رخصت کردیا۔ مارننگ شو میں شادی کی تقریبات کل بھی جاری رہیں گی۔

مزید خبریں :