پاکستان
05 فروری ، 2014

حکومتی مذاکراتی ٹیم کا طالبان کمیٹی سے رابطہ،مذاکرات کا وقت طے کرنے پر گفتگو

حکومتی مذاکراتی ٹیم کا طالبان کمیٹی سے رابطہ،مذاکرات کا وقت طے کرنے پر گفتگو

اسلام آباد…حکومتی کمیٹی اور طالبان رابطہ کارکمیٹی کے درمیان رابطوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم رات گئے تک ملاقات کا وقت اور مقام طے نہیں ہوسکا۔ حکومتی کمیٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان رابطہ کار کمیٹی کے ممبر مولانا سمیع الحق سے مذاکرات کا وقت طے کرنے کے لئے رابطوں کی کوشش جاری ہیں مگر اب تک مذاکرات کا مقام اور وقت طے نہیں ہوسکا۔جس پر حکومتی کمیٹی کے رکن رحیم اللہ یوسف زئی نے طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم سے بھی ٹیلے فون پر رابطہ کیا تاہم ملاقات کب ہوگی ابھی طے نہیں ہوسکا۔ حکومتی کمیٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان کمیٹی مذاکرات کی بجائے طالبان کے دفاع میں لگی ہوئی ہے ، ان معاملات کو اس طرح پبلک میں لانا مناسب نہیں۔طالبان کی جانب سے تین رکنی رابطہ کار کمیٹی پر اظہار اعتماد کے اعلان کے فوراً بعد حکومتی کمیٹی نے طالبان سے ملاقات کے لئے رابطہ کیا مگر وہ ملاقات کے لئے تیار نہیں ہوئے۔مولانا سمیع الحق کے بیانات کے حوالے سے حکومتی کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ الزامات کی بحث میں نہیں پڑنا چاہتے۔

مزید خبریں :