پاکستان
05 فروری ، 2014

تحریک انصاف کے تحت کراچی میں یوم کشمیر پرمظاہرہ

تحریک انصاف کے تحت کراچی میں یوم کشمیر پرمظاہرہ

کراچی …کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے تحت مقبوضہ جموں کشمیر کے لوگوں سے اظہار یکجہتی اور یوم کشمیر کے موقع پر مظاہرہ کیا گیا۔ کراچی پریس کلب کے باہر یوم کشمیر کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرے کے شرکاء نے اس موقع پر کشمیریوں سے اپنی محبت کا اظہار کیا ، نعرے لگائے اور پلے کارڈز اٹھائے۔ یوم کشمیر کے اس مظاہر ے میں پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنماوٴں، رکن صوبائی اسمبلی اور خواتین سمیت کارکنان بڑی تعداد شریک تھی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کشمیریوں کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی۔

مزید خبریں :