پاکستان
05 فروری ، 2014

مذاکرات کو سبوتاژ کرنے والے پاکستان مخالف ہیں: سراج الحق

مذاکرات کو سبوتاژ کرنے والے پاکستان مخالف ہیں: سراج الحق

پشاور…سینئر وزیر خیبر پختون خوا سراج الحق کا کہنا ہے کہ مذاکرات کو سبوتاژ کرنے والے پاکستان مخالف ہیں، حکومت کو چاہیے کہ مولانا سمیع الحق کو مذاکرات کے حوالے سے مکمل اختیار دے۔ پشاور میں یوم یک جہتی کشمیر ریلی میں خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ امن و امان کی صورت حال مخدوش ہوگئی ہے جس کے حل کیلئے طالبان سے مذاکرات ضروری ہیں۔انہوں نے جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمان اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پرزوردیا کہ وہ بھی مذاکرات میں حصہ لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت مولانا سمیع الحق کی کمیٹی کو مکمل اختیار دے اور وہ جو بھی فیصلہ کرے اسے تسلیم کرے۔

مزید خبریں :